مسلم لیگ (ن) لائیر فورم نے الیکشن آگاہی مہم شروع کردی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم نے گزشتہ روز الیکشن آگاہی مہم کا آغاز جی پی او چوک سے کیا۔ سینئر وکیل خواجہ محمود احمد، ذکا الرحمن، وسیم بٹ، سردار ایوب لودھی اور دیگر وکلاءنے مہم کی قیادت کی۔ لائیرز فورم نے کہا کہ وہ پارٹی کا منشور لے کر گھر گھر جائیں گے اور عوام میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔