گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج گلبرگ میں طالبات کا احتجاج

مئی 04, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج گلبرگ میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی طالبات کو کالج انتظامیہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے پر کالج میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر رک گئی ہیں۔ کمپیوٹر کی طالبات کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کے حق میں مظاہرہ کررہی تھیں اور مطالبہ کررہی تھیں کہ ان کو کالج سے نہ نکالاجائے۔ دوسری جانب پرنسپل کا کہنا ہے کہ تمام کالجز میں سرکاری کمپیوٹر لیب مکمل ہوگئی ہیں اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے کمپیوٹر لیب والوں سے کنٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں