پاکستان آگہی پروگرام، اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان پاکستان کا دورہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مڈل ماڈل سکول راجگڑھ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے گورنمنٹ ملت ہائی سکول مغلپورہ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دھیڑ گاﺅں اور المجاہد پبلک ہائی سکول کماہاں روڈ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد500 تھی۔