انتخابات کے بعد بھی کسی تبدیلی کی توقع نہیں : حافظ عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیرحافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد بھی کسی بنیادی تبدیلی کی کوئی توقع نہیں، بحیثیت قوم ہماری یاداشت بہت کمزور ہے۔ ہم ہر نئے حکمران سے اچھی توقعات باندھ لیتے ہیں۔ یہاں تک کہ پرویز مشرف کو بھی ایک نجات دہندہ سمجھا گیا۔ قرآن اکیڈمی لاہور میں خطبہ جمعہ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی اس کی حمایت کی۔ انہوںاپنا سات نکاتی ایجنڈا پیش کیا جسے بہت سراہا گیا۔ تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے اسلام اور پاکستان کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوا تو پاکستان کی بقا اور سالمیت شید ید خطرہ سے دوچار ہو جائے گی۔