متحدہ دینی محاذ انتخابات میں کلین سویپ کریگا : مولانا عاصم مخدوم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ دینی محاذکے مرکزی راہنما اور جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ائے122لاہور مولانامحمدعاصم مخدوم نے جامع مسجدکبریٰ نیوسمن آباد میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب سیکولرسیاسی جماعتوں کے اقتدارکا وقت ختم ہونے والا ہے، یہ ملک اسلامی ریاست ہے اب اس ملک میں اسلامی نظام کانفاذ ہوکر رہے گا، بانتخابات میں متحدہ دینی محاذ کلین سویپ کریگی۔