برطانیہ دنیا کا سب سے بڑا ”میٹرنٹی ہوم“ بن گیا، ہر تیسرے بچے کے والدین غیرملکی ہیں: برطانوی سرجن
لندن (آن لائن) برطانیہ میں پیدا ہونے والے ہر تیسرے بچے کے والدین کا تعلق برطانیہ سے نہیں۔ غیربرطانوی ماﺅں کا تعلق ان سرفہرست پانچ ممالک سے ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق معروف برطانوی سرجن نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ برطانیہ دنیا کا سب سے بڑا میٹرنٹی ہوم بننے جا رہا ہے۔ لوگ برطانیہ کا سفر اس لئے کرتے ہیں کہ یہاں بچوں کی پیدائش ہو۔ اخبار لکھتا ہے کہ برطانیہ میں ہر تین بچوں میں سے ایک کے والدین میں سے کسی ایک کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔