ضلعی حکومت نے پولنگ کا سامان پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ پلان تیار کر لیا
لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت نے گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے لاہور میں بنائے گئے 3366 پولنگ سٹیشنوں پر بیلٹ پیپر، بیلٹ باکس اور سٹیشنری پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ پلان تیار کر لیا۔ لاہور کے 3366 پولنگ سٹیشنوں پر سامان کی ترسیل کے لئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی سے 9000 سے زائد بسوں کی بکنگ کروائی گئی۔ ایک بس 3سے 4پولنگ سٹیشنں پر سامان پہنچائے گی۔ بسیں 10مئی کو بھی ڈیوٹی پر ”حاضر“ ہوں گی اور 11مئی کی رات الیکشن رزلٹ، بیلٹ باکس واپس پہنچائیں گی۔ ذرائع کے مطابق این اے 128 کے لئے 93، این اے 129 کے لئے 100، این اے 122 کے لئے 127، این اے 120 کے لئے 75، این اے 126 کے لئے 93، ای اے 127 کے لئے 82، این اے 124 کے لئے 65، این اے 130 کے لئے 105 بسوں کا روٹ ترتیب دے دیا گیا۔ ان بسوں میں ہر پولنگ سٹیشن کا پریذائیڈنگ افسر یا اس کا نمائندہ پولنگ افسر بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس و سٹیشنری لے کر جائے گا۔