کوئی لیڈر نواز شریف سے زیادہ قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا: حمزہ شہباز
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابات میں مقابلہ کارکردگی اور وعدوں کے درمیان ہے۔ کوئی لیڈر نواز شریف سے زیادہ قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، عمران خان عوام کو نظام کی تبدیلی کا بہکاوا دے کر بے وقوف بنانا چاہتے ہیں وہ اقتدار تک رسائی کے لئے کوئی بھی بڑے سے بڑا اور ناقابل عمل وعدہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ایک انتخابی حلقہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے چپے چپے میں ہر دلعزیز اور محبوب ترین عوامی رہنما ہیں۔ نواز شریف کی ملک گیر مقبولیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے درمیان اور یگانت اور قومی بھائی چارے کی راہ ہموار کرے گی۔