پنجاب میں ترقی کے دعویداروں نے عوام نہیں اپنا معیار زندگی بلند کیا: جمشیداقبال چیمہ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و حلقہ پی پی 146 سے امیدوار جمشید اقبا ل چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی لاہور آتے ہیں شیر اور اس کے حواری ساری رات سو نہیں سکتے۔ پنجاب کی ترقی کے دعوے کرنے والوں نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بجائے صرف اپنا اور اپنے حواریوں کا معیار زندگی بلند کیا ہے، عمران خان عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔