ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، کیویز ٹیم اس سے پہلے اپنا پہلا لیگ میچ سری لنکا کے خلاف جیت کر تقریباً سپرایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ اس میچ میں انگلینڈ کو فیورٹ ٹیم کا درجہ حاصل ہے تاہم آئرلینڈ کی جانب سے کسی اپ سیٹ کی صورت میں انگلش ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے۔