اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات‘ پاک سعودی تجارت مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دریں اثناء اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اس اجلاس کی صدارت کی جس میں میری ٹائم اور ایوی ایشن سیکٹرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے جائزہ لیا گیا۔
سعودی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: تعلقات‘ تجارت بڑھانے کا عزم
Mar 04, 2025