حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول میں لائے:عابدحسین صدیقی

Mar 04, 2025

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مزدور طبقہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔مہنگائی اور روزگار کے تحفظ کی کمی کے باعث خودکشیوں جیسے افسوسناک واقعات رونما ہو رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکسز کی وجہ سے ہر چیز مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے۔حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرے اور فی الفور ایمپلائمنٹ اسٹینڈنگ آرڈر 1968مکمل طور پر نافذ کرے تاکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں