کراچی (آئی این پی )زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی طور پر 1.929 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.39 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر تھا۔رپورٹ کے مطابق 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 15.92 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا.
زرمبادلہ ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 1.929 ارب ڈالر کا اضافہ
Mar 04, 2025