سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس،محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا

Mar 04, 2025

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی صدارت میںکیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ پولیس کیلئے متعارف کروائی گئی۔ اصلاحات کی روشنی میں محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے کیلئے قانونی اقدامات کی ہدایت جاری کیں اور کہا کہ تفتیشی افسران اینٹی ریپ ایکٹ کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنائیں۔ جنسی جرائم سے متعلقہ درج مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ ریپ او ر زیادتی کے کیسزکو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تا کہ مظلوم کو انصاف مل سکے۔اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیرسمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کابھی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ پولیس کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔

مزیدخبریں