حافظ آباد:الخدمت فائونڈیشن ، 12مستحق افراد کو ایک لاکھ کا بلاسود قرضہ فراہم

Mar 04, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 12مستحق افراد کو ایک ایک لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ فراہم کیا گیا۔ تاکہ مذکورہ افراد کاروبار کرکے اپنی روزی کماسکیں۔اس سلسلہ میں یہاں جماعت اسلامی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹر محمد یسن، اور دیگر راہنمائوں محمد حنیف گوندل، رب نواز تارڑ،اظہر قیوم چیمہ صدر الخدمت فائونڈیشن، محمد ابوبکر علوی، حافظ زمان اظہر نے تما م مستحق افراد میں ایک ایک لاکھ روپے کے بلاسود قرضہ جات فراہم کئے جو ہرماہ 8500قسط کی صورت میں الخدمت فائونڈیشن کو واپس کریں گے۔ 

مزیدخبریں