اڑان پاکستان، سمیڈاسٹیچنگ یونٹس پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے سرگرم عمل

Mar 04, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)سمیڈا نے انڈسٹریل سٹچنگ یونٹوں کے فروغ کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کو اڑان پاکستان کے مطابق ڈھالنے کیلئے گزشتہ روز ٹیکسٹائل گارمنٹس مینوفیکچرنگ سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے سے استفادہ کرنے والے نجی کارخانہ داروں، آپٹما، پریگمیا اور پی ایچ ایم اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سی ای او سمیڈسقراط امان رانا نے شرکاء کوبتایاایک ہزارانڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس پراجیکٹ2018 میں منظور ہوا‘چھوٹے درمیان یونٹوں کی مدد کی گئی۔ مشینری خریدمیں 60 فیصدی حکومت کا اور 40 فیصدی کارخانہ داروں کا تھا۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ 30 جون کو مکمل ہو رہا ہے جبکہ سمیڈا فیز-2 کیلئے PC-1 کی تشکیل میں سرگرم عمل ہے۔



مزیدخبریں