لاس میں رواں سال جنوری سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 131 ہوگئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس کی وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ ڈینگی کے کیسز کی تعداد 131 ہے، لوگوں کو اپنے گھروں اور کام کے مقامات کے آس پاس مچھروں کی افزائش کرنے کی ممکنہ جگہوں کو صاف رکھنا چاہیے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص بیمار ہوجائے تو اسے اپنا خون کا ٹیسٹ لازمی کروانا چاہیے تا کہ تشخیص ہو سکے کہ بیماری کی اصل وجہ کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈینگی بخار سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے انفیکشن میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں مغربی بحرالکاہل کے خطے میں کیسوں کی تعداد دو گنا بڑھ چکی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024