برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ میگھن مارکل ان دنوں شاہی عملے کی جانب سے لگائے گئے الزام پر صدمے میں ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ میگھن مارکل پر حال ہی میں قریبی مشیر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ وہ جب کینسنٹن پیلس میں رہائش پذیر تھیں تو انہوں نے ان پر دھونس جمایا اور ان کے ساتھ سخت رویہ اپنا یا جس پر میگھن مارکل ان دنوں بہت دکھی ہیں ۔ میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کے ساتھ ہیں جن پر کہیں نہ کہیں ایسے الزمات لگائے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی تمام باتوں کے باوجود اچھے کام کرنے بارے پر عزم ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024