ملائیشیا،پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سویاآئل کی قیمت بڑھنا ہے تاہم فروری کی کم برآمدات کے باعث آئل ذخائر بڑھنے کے خدشے پر یہ اضافہ محدود رہا۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کے لیے سودے 37 رنگٹ (1.02 فیصد) بڑھ کر 3679 رنگٹ (908.62 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔