منال خان نے بھی نوفلٹر تصویر شیئرکردی
اداکارہ منال خان نے نوفلٹر تصویر شیئرکی جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روزاداکارہ سائرہ فیروزپرمداحوں کی جانب سے ان کی اسکن کو لے کر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ایک تصویرشیئر کی جس میں وہ سادی تھیں اور انہوں نے نو فلٹر کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اپنی اسکن پسند ہے۔
View this post on Instagram
اب اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے نوفلٹر کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ساتھ ساتھ اداکارہ نے کہا کہ پمپلز، گرمی کا موسم، کام کا بوبھ اورڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت کچھ ۔ اداکارہ کی اس تصویرپرمداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا کہ وہ سادی بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ دوسرے مداح نے کہا کہ سارا کمال میک اپ کا ہی ہوتا ہے۔