ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا ، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، اس کے باوجود وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اسکے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کر کے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔
تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اسکے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینےکا دلیرانہ فیصلہ کرکے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔ اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 4, 2021