لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا : صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا وزیر اعظم عمران خان نے کئی دہائیوں سے بیکار پڑے کھربوں روپے کے قیمتی ترین سرکاری اثاثوں کو معاشی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کا انتہائی مثبت فیصلہ کیا ہے جو کہ نہ صرف معاشی دھارے میں کھربوں روپے کا ریونیو شامل کریگا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرکے لاکھوں گھروں کی کفالت کا بھی موجب بنے گا ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چھ دہائیوں سے غیر فعال والٹن ایئرپورٹ کی قیمتی ترین جگہ جو کہ ایک مخصوص طبقہ کے فلائنگ کے شوق کیلئے استعمال ہو رہی تھی اس پر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ کا آغاز کرنے کا انتہائی احسن اقدام کیا ہے ۔