پارٹی نے یوسف رضا کو جتوا کر تاریخ رقم کردی: رہنما ن لیگ
خانیوال (نمائندہ خصوصی)پی ڈی ایم نے تاریخ رقم کردی‘یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے چور دروازوں سے اقتدار پر مسلط ہونے والی قوتیں آج مقام عبرت پہ کھڑی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع خانیوال کی قیادت حاجی عرفان ڈاھا سابق‘ رانا سلیم حنیف صوبائی ٹکٹ ہولڈر اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری خانیوال غلام شبیر ساقی نے سینٹ میں پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لیگی رہنماوں نے اس تاریخی فتح کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جمہوریت پسندی کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے کہ سینٹ میں مسلم لیگ ن کی اکثریت تھی ن لیگ نے پی پی پی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوا کر ایک شاندار تاریخ رقم کر دی ہے جسے پاکستانی قوم ہمیشہ عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا کرے گی۔