Waqt News
Sunday | April 18, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کورونا ویکسین لگوانے والوں کو 12 ماہ کے اندر تیسری خوراک کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، فائزر
  • جاپانی وزیراعظم امریکہ پہنچ گئے
  • شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا
  • روس کادنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیارکرنے کا دعویٰ
  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

Mar 04, 2021 9:03 AM, March 04, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

دونوں ممالک کی قیادتیں اور عوام باہمی دفاع اور سٹریٹجیکل تعاون کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں

پاکستان چین کی شہد سے میٹھی‘ سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند لازوال دوستی کے 70 برس مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاک چین دوستی کے 70 سالہ جشن کے موقع پر گزشتہ روز وزارت خارجہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ ایسی ہی تقریب اسی وقت چینی دفتر خارجہ میں بھی منعقد کی گئی۔ اس تاریخی موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ورچوئل انداز میں یادگاری ویڈیو جاری کی۔ دفتر خارجہ پاکستان میں منعقد ہونیوالی تقریب میں چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ 

کورونا کی تیسری لہر مزید 112 جانیں لے گئی، 4976 نئے مریضوں کا اضافہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی عظیم اور تاریخی ہے‘ دونوں ممالک ایک دوسرے کا لازمی جزو ہیں۔ چین نے ہمارے کلیدی سٹرٹیجک معاملات اور معاشی و ترقیاتی ترجیحات میں ہماری مدد کی ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے سی پیک کے ناگزیر ہونے پر پاکستان میں مکمل سیاسی اتفاق ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری کا یہ مشترکہ منصوبہ اس خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج چین دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں اپنا لوہا منوا چکا ہے۔ انکے بقول چیئرمین مائوزے تنگ اور وزیراعظم چواین لائی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں چین اور پاکستان نے مل کر تمام مشکلات پر قابو پاتے ہوئے منفرد آہنی دوستی قائم کی ہے۔ یہ دوستی دونوں ممالک کا سب سے قیمتی سٹرٹیجک اثاثہ بن چکی ہے اور اسکی جڑیں عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے۔ 

 ایوان  نے  ورلڈ نمبرون جوکووچ کو مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ سے باہر کردیا

سات دہائی قبل اس خطہ میں لانگ مارچ کی شکل میں مائوزے تنگ کی طویل اور کٹھن جدوجہد کے نتیجہ میں عوامی جمہوریہ چین کے نام سے نئی مملکت معرضِ وجود میں آئی تو اسکی اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے پاکستان نے سب سے پہلے اسکے حق میں ووٹ دیا۔ پھر عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 21؍ مئی 1951ء کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے جو روزبروز نہ صرف مستحکم ہوتے گئے بلکہ لازوال دوستی میں بھی بدل گئے۔ اس تناظر میں پاک چین دوستی اس خطے اور دنیا میں ضرب المثل بن چکی ہے اور دونوں ممالک باہمی اقتصادی تعاون ہی نہیں‘ ایک دوسرے کے دفاع کیلئے دفاعی تعاون کے بندھنوں میں بھی بندھ چکے ہیں اور ایک دوسرے کی سٹریٹجیکل ترجیحات بھی مشترکہ ہیں۔ اس حوالے سے آزمائش کی ہر گھڑی میں برادر چین نے پاکستان کی معاونت کی اور اس کا ساتھ نبھایا جبکہ قدرتی آفات میں بھی پاکستان کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے امدادی کاموں میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہمیں توانائی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا تو چین نے فراخدلی کے ساتھ اپنے چھ ایٹمی ری ایکٹر ہمارے علاقوں میں نصب کردیئے۔ اسی طرح زراعت کے شعبہ میں ترقی کیلئے بھی چین نے بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی۔ 

حکومت نے  باردانہ کیلئے گردآوری کی شرائط ختم کر دیں

چونکہ اس خطے میں بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے چین اور پاکستان کو بیک وقت خطرات لاحق ہوئے اور بھارت نے اسی تناظر میں 60ء کی دہائی میں چین کے علاقے اروناچل پردیش میں چینی فوجوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا سلسلہ شروع کیا جبکہ بھارت اس متصل جموں و کشمیر پر پہلے ہی اپنا فوجی تسلط جما چکا تھا اور پاکستان کی سلامتی کے درپے تھا جس کیلئے وہ اپنے زیرتسلط کشمیر ہی کے راستے پاکستان پر آبی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا تھا اس لئے چین اور پاکستان کے مابین دفاعی تعاون کا بھی فطری اتحاد قائم ہو گیا۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اروناچل پردیش میں بھارتی سورمائوں کو ناکوں چنے چبوا کر انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا اور پھر جب بھارت نے ستمبر 1965ء میں پاکستان پر جنگ مسلط کی تو چین پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو گیا۔ اس نے ہر علاقائی اور عالمی فورم پر پاکستان کے کشمیر موقف کا دوٹوک ساتھ دیا اور کشمیریوں کو چین آنے جانے کیلئے ویزہ فری سہولت فراہم کی۔ 

  ملتان شہرمیں پولیس ورینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ 

اسی طرح چین پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے بھی اسکی بے لوث حمایت کرتا رہا اور پاکستان کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے مضبوط آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ چین نے بھارت کی مستقل رکنیت کی ہمیشہ ڈٹ کر مخالفت کی۔ منموہن سنگھ کے دور میں جب اس وقت کے بھارتی آرمی چیف ایس کے سنگھ نے بھارت کے ایٹمی جنگی سازوسامان کے نشے میں بیجنگ اور اسلام آباد کو 96 گھنٹے میں بیک وقت ٹوپل کرنے کی بڑ ماری تو پاکستان اور چین کے مابین دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگیا جو خطے کے امن و سلامتی کی بھی ضمانت بنا۔ اسی تناظر میں چین اور پاکستان کے مابین گوادر پورٹ سے منسلک اقتصادی راہداری کے مشترکہ منصوبے کا معاہدہ ہوا جو آج خدا کے فضل سے اپریشنل ہونے کے قریب ہے اور پاکستان اور چین ہی نہیں اس پورے خطے کی اقتصادی ترقی کے دروازے کھول رہا ہے اور سی پیک سے منسلک ممالک کی عالمی منڈیوں تک رسائی ہوگی تو اسکے ذریعے عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات بھی روشن ہو جائینگے۔

 معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا  لودھراں میں رمضان بازار  کامعائنہ

امریکہ اور بھارت کو اس حوالے سے سی پیک ایک آنکھ نہیں بھا رہا کہ اس سے امریکہ کا اپنے تئیں سپرپاور ہونے کا زعم ٹوٹ سکتا ہے جبکہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم پر زد پڑ سکتی ہے چنانچہ امریکہ اور بھارت دونوں نے سی پیک پر تحفظات کا اظہار کرکے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی مگر چین نے ان دونوں کے تحفظات کا دوٹوک جواب دیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھاتے ہوئے سی پیک کی مرحلہ وار تکمیل کا کام جاری رکھا۔ بھارت کی مودی سرکار نے دو سال قبل پانچ اگست 2019ء کو پاکستان اور چین کی سلامتی پر شب خون مارنے اور اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی بدنیتی کے تحت ہی اپنے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے اسے بھارتی سٹیٹ یونین میں شامل کیا تو اس پر چین نے ہی سب سے پہلے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرایا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی کھل کر حمایت کی۔ اسی دوران جب بھارتی فوجوں نے لداخ کے راستے اروناچل پردیش میں چینی فوج کے ساتھ دوبارہ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی تو چین نے فی الواقع بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد کرادیا۔ اور پھر دوسری بار ایسی ہی بھارتی کوشش پر اسے پھر انتہاء درجے کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ 

آج ضرب المثل پاک چین دوستی ایک دوسرے کے دفاع کیلئے عملاً سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے جس سے ٹکرانے والی کوئی بھی بیرونی قوت پاش پاش ہو جائیگی۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادتیں اور پوری قوم آج پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر عوامی جمہوریہ چین کی قیادتوں اور عوام کے جذبات کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور ایک دوسرے کے دفاع کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ پاک چین دوستی زندہ و پائندہ باد۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ،عارف ...

    Dec 01, 2020 | 16:35
  • پاکستان اور روس کے درمیان وزرا خارجہ کی سطح پر ...

    Apr 07, 2021 | 11:39
  • پاکستان میں چین کی سنگل ڈوز کورونا ویکسین 5 اپریل سے لگائی ...

    Apr 03, 2021 | 16:35
  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے دی

    Apr 02, 2021 | 21:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کورونا ویکسین لگوانے والوں کو 12 ماہ کے اندر تیسری خوراک کی ...

    Apr 17, 2021 | 16:37
  • جاپانی وزیراعظم امریکہ پہنچ گئے

    Apr 17, 2021 | 16:32
  • شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا

    Apr 17, 2021 | 16:26
  • روس کادنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیارکرنے کا دعویٰ

    Apr 17, 2021 | 16:21
  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    Apr 17, 2021 | 15:47
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ماہ مبارک نیکیوں کا موسم بہار!!!

    Apr 17, 2021
  • جناب سپیکر آب ایسے اجلاس چلاتے ہیں جیسے کل قیامت ...

    Apr 17, 2021
  • پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

    Apr 16, 2021
  • رمضان میں مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور ...

    Apr 15, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • 1

    بھارتی مظالم روکنے کیلئے مسلم ممالک بالخصوص او آئی سی کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ...

  • 2

    پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی 

  • 3

    ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

  • 4

    ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کرپٹ مافیاز پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی اشد ضرورت ہے 

  • 5

    مذہبی تنظیم پر پابندی کا فیصلہ

  • 1

    ہفتہ  ‘4 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  17؍ اپریل2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘3 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  16؍ اپریل2021ء 

  • 3

    جمعرات ‘2 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  15؍ اپریل2021ء 

  • 4

    بدھ  ‘  1442ھ‘  14؍ اپریل2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  29شعبان المعظم   1442ھ‘  13؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ارشاد ناؔمہ ، عجز و شُکر ِبارؔی/ عدالتی انقلاب ...

    Apr 17, 2021
  • رمضان المبارک اور انسان سازی

    Apr 17, 2021
  • میں اور ضیاء شاہد

    Apr 17, 2021
  • ابھی کام باقی ہے

    Apr 17, 2021
  • تاریخ کی زبانی تاریخ

    Apr 17, 2021
  • مافیا گردی

    Apr 17, 2021
  • ہیمو فیلیا2021 کے تناظرمیں

    Apr 17, 2021
  • ایمرسن یونیورسٹی۔۔۔ حلوائی کی دکان ، نانا جی کی ...

    Apr 17, 2021
  • کل اور آج کے بچے 

    Apr 17, 2021
  • قوم گھبرانا نہیں۔سرپینٹا چاہتی ہے

    Apr 17, 2021
  • 1

    سائنسی، تکنیکی و طبی تعلیم

  • 2

    روزہ کا مقصد اور احتیاط

  • 3

    ڈاکٹر اسرار احمدؒ … ایک نابغہ روزگار شخصیت

  • 4

    یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے

  • 5

    سوشل میڈیا کے مضر اثرات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۲)

  • 2

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 3

    عالمگیر پیغام (۳) 

  • 4

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 5

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 1

    طویل صف

  • 2

    قدرت نے پاکستان

  • 3

    قربانیاں

  • 4

    ہمارے نوجوانوں

  • 5

    مملکت پاکستان

  • 1

    مصلحت

  • 2

    ہندی مسلمانوں

  • 3

    زمین و آسماں

  • 4

    اسلام کی روح

  • 5

    طواف و حج

منتخب
  • 1

    سرپیٹ لینے کی تیاری 

  • 2

    ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

  • 3

    وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

  • 4

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • 5

    پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    پاکستان اوردنیا بھرمیں رہنےوالوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں، وزیراعظم

  • 2

    رانا ثنا اللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگا ،فواد چوہدری

  • 3

    بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 41 تارکین وطن ہلاک

  • 4

    پنجاب حکومت کا 19 اپریل سے 13 اضلاع میں چار کلاسز کھولنے کا اعلان

  • 5

    وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے,تحقیق

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group