فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے:میاں امتیاز

رحیم یارخان (بیورورپورٹ) پاکستان کی معیشت کا اِنحصار زیادہ تر زراعت پر ہے، گزشتہ چند سالوں سے اہم فصلات کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جسکی وجوہات میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی کا فقدان، موسمیاتی تبدیلی اور کھادوں کا غیر متوازن اِستعمال شامل ہے ۔ فصلات کی پیداوار بڑھانے کیلئے کھادوں کے فوائدتجربات سے ثابت شدہ ہیںلہذا زرعی کارکن کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت اور سفارش کردہ مقدار میں استعمال کی سفارش کریں۔ اِن خیالات کا اِظہار میاں امتیازاحمد، ڈائریکٹر اِن سروس ایگریکلچر ٹریننگ اِنسٹیوٹ رحیمیار خان نے فوجی فر ٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے فارم ایڈوائزری سنٹر رحیمیار خان کے زیراہتما م منافع بخش زراعت اور کھادوں کے متوازن اِستعمال کے موضوع پر منعقدہ ایک ٹریننگ پروگرام سے خطاب میں کیا ۔ اِس موقع پر محمد زاہد عزیز، ملک رضوان فارو ق نے بھی خطاب کیا ۔ ٹریننگ کے شرکاء نے مٹی اور پانی کے تجزیہ کی لیبارٹری کا دورہ کیا اور مختلف ٹیسٹوں کا عملی مشاہدہ کیا۔