زرعی معیشت کے استحکام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے:ثاقب علی عطیل

ملتان(خبر نگار خصوصی) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران قریشی فارم پر جدید نظام آبپاشی کے تحت کاشت کی گئی فصلات گندم، سورج مکھی اور آم و ترشاوہ باغات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت کے استحکام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ ڈرپ نظام آبپاشی غیر ہموار، پوٹھواری اور ریتلی زمینوں کیلئے موزوں ترین ہے۔ ڈرپ اریگیشن کی مدد سے کاشتکار دستیاب پانی کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں۔ ملک میں پانی کی کم دستیابی کے باعث ڈرپ نظام آبپاشی اس اعتبار سے بہترین ہے۔