کرونا سے 16کروڑ 80 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہوئے: یونیسیف
نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسف کے مطابق کروناکے خلاف جاری اقدامات کے سبب دنیا بھر میں گزشتہ ایک برس سے 168 ملین سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ یونیسیف کے مطابق214 ملین بچے اپنے درس کے تین چوتھائی حصے سے محروم رہے۔