موٹروے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاگا ہوا بچہ گھر والوں سے ملا دیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس کے مطابق کلر کہار کے قریب موٹر وے پولیس کو محمد رواحا والد رانا شفقت عمر 15 سال پر شک ہوا،معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ گھر سے ناراض ہو کر بھاگا ہوا ہے جس پر گھر والوں سے رابطہ کر کے باحفاظت بچے کو گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔کلرکہار سروس ایریا سے موٹروے پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کو ایک پرس ملا جس میں سات ہزار ایرانی ریال اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے۔