پیرس میں رنگا رنگ فیشن ویک تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں مختلف ممالک کے نامور ڈیزائنرز نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
9دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں سال 2020/21کے موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا دیدہ زیب کلیکشن پیش کئے۔فیشن ویک کے دوران ماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر نے نظر آئے جنہیں دیکھنے والوں نے بیحد سراہا۔