کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 100 فیصد غلط ہے، متاثرہ پانچوں مریضوں کی حالت بہتر :ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پریس کانفرنس کہناتھا کہ کورونا کی پاکستان میں ابھی تک تعداد بہت کم ہے ، 200 سے زیادہ سسپیکٹس کا ٹیسٹ کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 100 فیصد غلط ہے۔ پاکستان میں 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت میں کام کر رہی ہے، اگر کوئی چین سے واپس آیا ہے تو اپنے اوپر نظر رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض ریکور کر رہے ہیں اور باہر سے آنے والے مسافروں کی سکرینگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور کورونا کی صورتحال اتنی سنگین نہیں کہ سکول بند کیے جائیں۔ وفاقی دارالحکومت میں سکول بند نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بلاضرورت پریشان نہ ہوں ،ماسک کے پیچھے نہ بھاگیں اور ہر نزلہ زکام کو کورونا وائرس نہیں سمجھنا چاہیے۔ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اورہجوم والی جگہ پر نہ جائیں ۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ڈینگی کےاوپر تیاری شروع کردی ہے اور نیشنل پروگرام لارہے ہیں، جس پر صوبوں سے مشاورت کی ہے ۔
ڈاکٹر ظفر مرز نے کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ پانچوں مریضوں کی حالت بہتر، وائرس سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل، صوبے اور وفاق مل کر کام کر رہا ہے۔معاون خصوصی ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں 5 کنفرم کرونا وائرس کے مریض ہیں، بیرون ملک سے آنیوالوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔ موجودہ صورتحال پر سکول بند کرنے کی سفارش نہیں کر رہے۔ صوبائی حکومتیں فیصلہ کرنے میں خود مختار ہیں۔ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے سب کیساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، ہر نزلے زکام کو کرونا وائرس نہیں سمجھنا چاہیے۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا ہمارے 620 طلبا وہان میں ہیں جن سے ہم مسلسل رابطےمیں ہیں۔