سعودی عرب میں کرونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لینے والی متعلقہ کمیٹی کا تیرہواں اجلاس منگل کے روز فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر کمیٹی نے اطمینان دلایا کہ جس سعودی شہری کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا گیا تھا اب اس کی حالت مستحکم ہے۔ مذکورہ مریض کی بہترین سطح پر دیکھ بھال کی گئی۔
کمیٹی نے مزید بتایا کہ کرونا سمیت تمام وائرسوں کا پتہ چلانے کے لیے فوری مداخلت کی ایک خصوصی ٹیم تیار کی گئی ہے۔ یہ ٹیم تجربہ کار اور تربیت یافتہ طبی ماہرین پر مشتمل ہے۔
کمیٹی کے مطابق یہ ٹیم پوری شفافیت کے ساتھ کام کرے گی۔ وائرس سے متاثرہ کسی بھی کیس کے نمودار ہونے یا نمونوں کے معائنے کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں اس کا فوری طور پر اعلان کیا جائے گا۔