سعودی عرب ، مکہ میں غیر قانونی پولٹری فارم سیل

مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے رہائشی علاقے کے ایک مکان میں غیر قانونی طور پر پولٹری فارم اور کیٹرنگ سروس بنانے والوں کو گرفتار کر کے مکان کو سیل کر دیا۔مکان میں متعدد مرغیاں پالی گئی تھیں جہاں دیسی طریقے سے انکیوبیٹر کا بھی خصوصی بندوبست تھا۔ ملزمان انتہائی غیر صحت مند طریقے سے پالی گئی مرغیوں کو ذبح کرکے کھانا پکا کرفروخت کیا کرتے تھے۔