کویت نے 10 ممالک سے آنے والوں پر اینٹی کورونا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔حکام کے مطابق جو مسافر طبی سرٹیفکیٹ پیش نہیں کریں گے انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔کویتی اخبار ’الرائی‘ نے کویتی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 10 ممالک میںبھارت ، ترکی، مصر، فلیپائن، بنگلہ دیش، شام، آذربائیجان، سری لنکا، جارجیا اور لبنان شامل ہیں۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ انہیں اس وقت تک کویت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب تک وہ ان ممالک میں موجود کویتی سفارتخانے یا قونصلیٹ سے تصدیق شدہ اینٹی کورونا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش نہیں کرتے۔کویتی حکام کا کہنا ہے کہ افر ان ممالک کے مسافر کویتی سفارتخانے یا قونصلیٹ سے تصدیق شدہ طبی سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کرپائے تو انہیں فوری طور پر انہیں کے خرچ پر ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس پابندی پر عمل درآمد 8 مارچ سے کیا جائے گا۔کویتی اداروں کی جانب سے لوگوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر وسیع تر قومی مفاد کے پیش نظر عمل کریں تاکہ وہ خود اور دیگر بھی اس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔خیال رہے کہ کویت میں اب تک تین سے زیادہ افراد میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جنہیں قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے، کرونا کے شکار افراد میں معروف فنکار عبداللہ بوشہری بھی شامل ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024