بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران عالمی معائنہ کاروں کے سامنے ان کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجائے جانے کے بعد متنازع ایرانی جوہری سرگرمیوں پر دوسری رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ عالمی ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کا معاملہ خطرناک صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ اگر ایران اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا ہے تو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تہران ہمارے کام میں مخل ہو رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38