گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا، مین پوری اور ماوا پر پابندی اور قانون سازی سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں گٹکا ماوا اور مین پوری پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں کارروائیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ، حکومت سندھ کی جانب سے بھی رپورٹ عدالت میں پیش ہوئے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گٹکااور ماوا پر پابندی اور کارروائی کے لیے قانون پاس کرلیا ہے، رپورٹ جمع ہونے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا، عدالت نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون آگیا ہے اب جس کو کوئی شکایت ہے وہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر لے۔