بھارتی دراندازی اور مودی سرکار کا پول خود بھارتی سیاستدان، صحافی کھولنے لگے۔ بھارت میں جہاں نہ صرف اپوزیشن جماعتیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بالاکوٹ حملے کے ثبوت طلب کرتے دکھائی دے رہے ہی بلکہ اس جھوٹ کے خلاف اٹھنے والی آوازوں میں بھارتی صحافی و بھارتی شہری بھی پیش پیش ہیں۔
نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت کے ائیراسٹرائیک کے دعویٰ پر سوال کرتے ہوئے کہا، کیا سرجیکل اسٹرائیک دہشت گردوں کے بجائے درختوں کو اکھاڑنے کیلیے کی گئی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ایئراسٹرائیک کے دعویٰ میں 300 دہشت گردوں سے متعلق سوال کرتے ہوئے لکھا 300 دہشت گرد مارے گئے یا نہیں۔
300 terrorist dead, Yes or No?
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 4, 2019
What was the purpose then? Were you uprooting terrorist or trees? Was it an election gimmick?
Deceit possesses our land in guise of fighting a foreign enemy.
Stop politicising the army, it is as sacred as the state.
ऊंची दुकान फीका पकवान| pic.twitter.com/HiPILADIuW
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد نہیں مارے گئے تو پھر ایئراسٹرائیک کا مقصد کیا تھا ، کیا دہشت گردوں کے بجائے درخت اکھاڑنے کے لیے ایئراسٹرائیک کی گئی، یا پھر یہ انتخابی شعبدہ بازی تھی جب کہ صرف اس گمان میں کہ غیر ملکی فوج حملہ آور ہورہی ہے، آپ نے اپنی زمین کو جنگ میں دھکیل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کو سیاست میں دھکیلنا بند کریں کیوں کہ فوج ایسے ہی مہذب ہے جیسے ہماری ریاست ہے۔
Stop politicising the army for your political motives
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 4, 2019
Army is as sacred as the state!
Stop deflecting the real issues, they will come back to haunt you
Job loss
Black money
1708 terrorist acts
NPAs
Farmer Suicides
All this gone, because your ‘so-called’ propaganda war is on.. pic.twitter.com/T8gnoZVPkl