ایران کی لبنانی حزب اللہ کو بلیک لسٹ قرار دینے کی مذمت
تہران (آئی این پی)ایران نے لبنانی حزب اللہ کو بلیک لسٹ قرار دینے کی برطانوی حکومت کی تحریک کی مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ لبنان کا ایک مقبول گروپ ہے اس کی لبنانی کابینہ میں موجودگی اور پارلیمنٹ میں کئی نشستیں ہیں ۔ لبنانی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ اسرائیل کے خلاف لبنان کی سلامتی ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کررہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے کہا تھا کہ وہ حزب اللہ کے تمام شعبوں کو بلیک لسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے کیونکہ وہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔