اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومتوں نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا ۔ بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو مزید نہیں دبا سکتا۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کے خیر سگالی کے وزیراعظم کے اقدام کو دنیا میں سراہا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔23 سے زائد سیاسی جماعتیں بھارتی حکومت کے خلاف ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی با اعتماد شخص نہیں ہیں،وہ ہندوتواکی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو مزید نہیں دبا سکتا۔ یہ پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومتوں نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا لیکن موجودہ حکومت ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024