بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے پاک فوج بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی تمام منصوبے بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں لائیں گے ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر کا دورہ کیا اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پاک فوج بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی، سول حکومت کے تعاون سے تمام منصوبے ترقی اور قیام امن کے لیے ہیں جب کہ تمام منصوبے بلوچستان کے عوام کے لیے نہ صرف مفید ثابت ہوں گے بلکہ بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں بھی لائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق واٹرپلانٹ یواے ای اورسوئس حکومتوں کے تعاون سے لگائے گئے، واٹرپلانٹ 4.4 ملین گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پرفراہم کرے گا اور پلانٹ کی استعداد کار بڑھاکر 8.8 ملین بھی کی جاسکتی ہے جب کہ واٹر پلانٹ 6 سے 8 ماہ کی مدت میں مکمل کر لیاجائے گا قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورہ پر بلوچستان پہنچے سپہ سالار گوادر اور تربت میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ آرمی چیف دورے کے دوران بلوچستان کے علاقے گوادر اور تربت کا دورہ کریں گے اور سیکیورٹی صورتحال کا خصوصی جائزہ لیں گے اس دوران آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے بارے میں بھی خصوصی بریف کیا جائے گا جبکہ وہ دورہ بلوچستان کے دوران مختلف مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے