چیئرمین سینیٹ اپوزیشن سے لانے کی کوشش کرینگے، ن لیگ کے پاس اکثریت ہے تو ضرور کوشش کرے: بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن سے لانے کی کوشش کریں گے متحدہ ختم ہو گئی ایم کیو ایم کے سینیٹروں سے بھی ووٹ لینے کی کوشش کریں گے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کررہے ہیں تاہم ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب عام انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ختم ہو گئی ہے سینیٹ الیکشن ایک بہت بڑا سگنل تھا اب ایم کیو ایم کے اپنے ممبر بھی اپنی قیادت کاا حترام نہیں کرتے اب وہ اسے چھپانے کے لیے بہت سے الزامات لگائیں گے شکست خوردہ عناصر مایوسی کا شکار ہیں اگر انہوں نے ایک دن قبل سے فیصلہ کیا کہ ہم سب اکٹھے ہیں تو پھر اپنے ممبران کو قائل کرنے کے لیے ان کے پاس وقت ہی کیا تھا بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بہت اچھے امیدوار کھڑے کیے عزت دار لوگوں کو ٹکٹ دیا ایم کیو ایم کا یہ اپنا مسئلہ ہے دوسروں پر انگلیاں نہ اٹھائیں چیئرمین سینیٹ کے لیے ایم کیو ایم کے سینیٹروں سے بھی ووٹ لینے پر غور کیا جائے گا اگر چیئرمین سینیٹ کے لیے ن لیگ کے پاس اکثریت ہے تو ضرور کوشش کرے کون ان کو روک رہا ہے مگر ہماری پوری کوشش ہو گی کہ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن سے لایا جائے ن لیگ کا یہ دعوٰی کہ وہ واحد بڑی جماعت ہے تو یہ درست نہیں ہے کیونکہ ان کے امیدوار تو آزاد ہیں حقیقت میں واحد بڑی جماعت تو پاکستان پیپلز پارٹی ہے ہارس ٹریڈنگ کے سوال پر انہوں نے ہر بات کا الزام پیپلز پارٹی پر ہی لگتا ہے جو کہ بڑی عجیب بات ہے سندھ سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو بہترین الیکشن قرار دیا ہے ہم بلوچستان کے سینیٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کراچی میں پوزیشن بہت کمزور ہے کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا نواز شریف اور عمران خان نے تختہ رائیونڈ کی لڑائی میں پچھلے پانچ سال ضائع کیے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے عوام کے مسائل پر توجہ دی سندھ حکومت خدمت میں سب سے آگے ہے کراچی اور سندھ میں صحت کے شعبے پر خاصی توجہ دی گئی روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھی کام کیا عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ نظریاتی کارکنوں کو آگے بڑھائیں آپ کے پارٹی کارکن آپ کے لیے الیکشن جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری توجہ عوام کے مسائل حل کرنے پر ہے واحد سندھ حکومت نے ہیومن ڈویلپمنٹ پر کام کیا۔