فلپائن: انسداد منشیات مہم میں ہزاروں ہلاک
منیلا (اے پی پی) فلپائن میں صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی انسداد منشیات مہم کے دوبارہ آغاز کے بعد سے 100 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ چیف سپرنٹینڈنٹ جان لولا لکاؤ نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ڈوٹیرٹے کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یعنی جون 2016 سے اس سال فروری تک انسداد منشیات کی مہم میں مجموعی طور 4 ہزار سے زائد افراد کو مارا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کے کارکنان اس مہم میں ہلاک کیے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد بارہ ہزار بتاتے ہیں۔