مصر: لاپتہ بیٹی کیلئے آواز اٹھانے والی ماں گرفتار،جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام لگایا گیا
قاہرہ (بی بی سی) مصر میں حکام نے اس ماں کو 'جھوٹی خبریں' پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنی 'لاپتہ' بیٹی کے حوالے سے بی بی سی سے بات کی تھی۔ مصر میں پولیس نے زبیدہ کی ماں کو دو ہفتوں سے اپنی حراست میں لے رکھا ہے۔ ماں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ حکام نے ان کی بیٹی کو اپریل 2017 سے حراست میں لے رکھا ہے اور اس پر تشدد کر رہے ہیں۔ مصری حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وہ 15 روز سے پولیس کی حراست میں ہے۔ البتہ زبیدہ نے چند روز قبل ایک ٹاک شو میں ظاہر ہوئیں اور تردید کی کہ انھیں کسی نے حراست میں لے رکھا تھا۔