ساہیوال: اغوا ‘ قتل‘ پولیس مقابلوں کے ملزم کو 8 بار سزائے موت‘ جائیداد ضبطی کا حکم
ساہیوال+ سرگودھا+ تاندلیانوالہ + عارفوالا (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے ہائی سکیورٹی جیل گورنمنٹ کے ٹھیکیدار عمران حمید کے اغواء برائے تاوان ،قتل،پولیس مقابلوں کے دو مقدمات میں قاتل جعفر علی کو آٹھ مر تبہ سزائے موت ،تمام جائیداد ضبط کر نے 34لاکھ روپے جر مانہ 44سال سخت قید کی سزائوں کا حکم سنایا۔ چیچہ وطنی کے مقدمہ میں 302،7انسداد دہشت گر دی ایکٹ میں چھ مر تبہ سزائے موت 24لاکھ روپے جر مانہ 156ت پ 324ت پ میں گیارہ سال قید سخت ،ایک لاکھ روپے جر مانہ ،اسلحہ ایکٹ تین سال قید سخت کی سزائیں سنا دیں۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے نواحی چک نمبر 418 گ ب ستیانہ روڈ میں تین سال قبل ملزمان انتظار عرف زہرا‘ محمد اشرف‘ محمد ناصر‘ محمد سلیم وغیرہ نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے سلیمان خان‘ جہان خان‘ فاطمہ بی بی کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 310/14 بجرم 302/148/149 تھانہ سٹی میں درج تھا۔ ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر جج اعجاز احمد شیخ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے تین ملزمان انتظار عرف زہرا‘ محمد اشرف‘ محمد ناصر کو سزائے موت‘ دو دو لاکھ جرمانہ کر دیا جبکہ محمد سلیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عارف والا میں جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزم کو سزائے موت و تین افراد کو عمر قید کی سزا ۔ جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج زاہد بختیار نے محمد نواز کو سزائے موت جبکہ اس کے ساتھیوں شاہنواز و ریاست علی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔