پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش افسوسناک ہے : مصطفیٰ قریشی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جن سے بھارت کروڑوں روپے کما رہا ہے۔ حکومت بھارتی فلموں پر فوری پابندی عائد کرے۔