سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کی سینئر اور جونیئر اداکارائوں کیساتھ معاوضے میں ہیرا پھیری
لاہور (این این آئی) پنجاب سے تعلق رکھنے والے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے سینئر اور جونیئر اداکارائوں کے ساتھ معاوضے میں ہیرا پھیری شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پائل خان نے صادق آباد میں سٹیج ڈرامہ کیا تھا مگر ڈرامہ پرڈیوسروں نے صرف ڈرامہ کا 60فیصد معاوضہ دیکر باقی معاوضہ ہڑپ کرلیا ۔اس کے ساتھ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، راولپنڈی ، ملتان ، رحیم یار خان ، صادق آباد اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے بعض سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر بھی خواتین اداکارائوں سے ڈرامہ کرنے کا معاوضہ طے کرلیتے ہیں مگر سٹیج ڈرامہ مکمل ہونے کے بعد مختلف حیلے بہانے کر کے اداکارائوں کا 25سے 50 فیصد معاوضہ ادانہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دھوکے باز ڈرامہ پروڈیوسروں سے مکمل معاوضہ وصول کرنے کے بعد ہی ان کے سٹیج ڈراموں میں کام کریں گی ۔