مسلمانوں پر مظالم ، یہودیوں کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے : شاہدہ منی
لاہور (این این آئی) پرائیڈ آف پرفارمنس اداکارہ و گلوکارہ شاہدمنی نے کہا ہے کہ شام ،فلسطین ، برما اور کشمیر سمیت جہاں جہاں پر بھی مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس میں یہودی پیش پیش ہیں اور ہم پاکستانی اپنی اپنی سطح پر کسی نہ کسی طریقے سے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرسکتے ہیں اگرہم صرف یہودیوں کی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کردیں تو یہ بھی ایک جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی سرمایہ کار دنیا بھر سے پیسہ اکٹھا کر کے اسلحہ اور بارود خریدکر مسلمانوں پر چلاتے ہیں اگر ہم صرف ایک مرتبہ اس بات کو سوچ لیں کہ ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی ہے تو شاید ہمارے پاس اس سے بہتر آپشن کوئی نہیں کہ ہم یہودی مصنوعات کو خریدنا اور اس کو استعمال کرنا ترک کردیں اور شاید یہ ایک طرح سے ہماری مسلمان بھائیوں کی مدد ہوگی۔