اسلامی ممالک شامی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائیں: ملک اعجاز
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر ورکر اور اتفاق گروپ بورڈ شاہ عالم الیکٹرک مارکیٹ کے صدر محمد اعجاز ملک نے کہا ہے کہ شامی مسلمانوں کا قتل عام عالمی سامراج کی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔ دنیا کا امن برباد کرنے والے مغربی ممالک انسانی حقوق کے علمبردار بنے بیٹھے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اندرونی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائیں ۔ تقریب میں میجر (ر) محمد یاسین ملک‘ بریگیڈئر (ر) منصور‘ چودھری محمود‘ رانا نثار ‘ شاہد اقبال‘ سکندر بٹ‘ آصف بٹ‘چودھری جاوید‘ شیخ سونی‘ عبدالرئوف‘ ابوبکر اور دیگر بھی موجود تھے۔