شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ اپوزیشن کے بس کی بات نہیں: خواجہ خرم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ مخالفین کے بس کی بات نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی کو خوشحال کا نیا وژن دیا ہے جس کی بدولت پنجاب کی ترقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے۔ شہباز شریف کے انقلابی منصوبوں کی مخالفین بھی تعریف پر مجبور ہیں۔ اس کے برعکس خیبر پی کے اور سندھ میں جعلی ترقی کا پول کھل چکا ہے۔ بلین نہری منصوبہ ناکامی کا شکار ہوا۔ عمران خان ساڑھے 4 برس میںصرف 74 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہزاروں میگاواٹ کے کارخانے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے اوراربوں روپے کی بچت بھی کی۔ 2018ء کا الیکشن ہمارے مخالفین کیلئے سیاسی قبرستان ثابت ہو گا۔