پنجاب یونیورسٹی: ایم اے، ایم ایس سی امتحانات کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ2018ء کیلئے آن لائن پرائیویٹ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ2018ء کی رجسٹریشن مبلغ6460/-روپے فیس کے ساتھ مورخہ13اپریل 2018ء تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔