لاہور : پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئر مین ڈاکٹر افتخار امجد علی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طبی انڈسٹری کے فروغ کے لئے حکومت سے مل کر کام کیا جائے گا۔ دوا ساز اداروں کے ملازمین کے لئے تکنیکی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں وائس چیئر مین عبدالرشید قریشی، ندیم، خالد ڈاکٹر زاہد اشرف، ڈاکٹر مظفر اقبال، حبیب اللہ چیمہ، عبدالقیوم ، رانا عبدالستار، عمران مسعود اور محمد کاشف نے شرکت کی۔